جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بنگلہ دیش: مدرسے کی لڑکی کو آگ لگا دی گئی

19 اپریل, 2019 14:30

ڈھاکہ : مدرسے کی لڑکی کو آگ لگا دی گئی، مقتولہ نے ہیڈ ماسٹر کے خلاف ہراساں کرنے کی درخواست دے رکھی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ڈھاکہ سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ لڑکی مقامی مدرسے کی طالبہ تھی، مدرسے کے ہیڈ ماسٹر نے انہیں اپنے کمرے میں بلا کے غیر مناسب طریقے سے چھونے کی کوشش کی جس پر لڑکی مدرسے سے بھاگ گئی۔



مدرسے سے بھاگنے کے بعد لڑکی نے اپنی حفاظت کے پیش نظر ہیڈ ماسٹر کے جنسی ہراساں کرنے پر مقامی تھانے میں شکایت درج کرانے کی کوشش کی، پولیس افسر نے لڑکی شکایت کو ’’معمولی واقعہ‘‘ سمجھتے ہوئے نظرانداز کردی۔

جب اس بات کی خبر حملہ آوروں کو معلوم ہوئی تو انہوں نے لڑکی پر دباؤ ڈالا، لڑکی نے دباؤ میں آنے سے انکار کر دیا جس کے بعد لڑکی کو آگ لگا دی گئی۔ آگ لگنے کی صورت میں لڑکی کا بھائی عین وقت پر پہنچ گیا اور لڑکی کی جان بچالی اور فوری طور پر قریب کے اہپتال لئے گئے۔

ڈاکٹروں کے جانب سے جب لڑکی کی حالت کے بارے میں پوچھا گیا تو ڈاکڑوں کا کہنا تھا کہ لڑکی کے جسم کا 80 فیصد حصہ جھلسہ گیا ہے۔ جس کے بعد اس لڑکی کا علاج ہونا نہ ممکن ہے۔ جس کے بعد اس لڑکی کو
ڈھاکا میڈیکل کالج ہسپتال بھیجا گیا۔ لیکن زندہ نہ بچنے کے خوف سے یہ لڑکی اپنی جان کی بازی ہار گئی۔ اور قریب کے قبرستان میں دفن کر دیا۔ جس کے بعد ہزاروں افراد نے فینی میں اس کے جنازے میں شرکت کی۔

لڑکی کی موت کے نتیجے میں بنگلاہ دیش میں مظاہرے ہوئے اور ہزاروں افراد نے سوشل میڈیا پر اس کی موت اور بنگلہ دیش میں جنسی حملوں کا شکار ہونے والے کے ساتھ کیے جانے والے سلوک پر اپنے غم و غصہ نکالا۔

جبکہ دوسری جانب دبنگلہ دیس کی میڈیا نے جب نصرت کے بھائی سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور اس کارروائی کو خودکشی  کی شکل دینا چاہتے تھے لیکن اسکارف جل جانے کی وجہ سے نصرت کے ہاتھ پاؤں کھل گئے اور وہ نیچے سیڑیوں تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔ جس کے بود پم نے قریب کے مقامی اہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

اس واقعے کے جبکہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ڈھاکا میں نصرت کے گھر والوں سے ملاقات کی اور وعدہ کیا کہ اس کے قتل میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔






Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top