جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایم کیو ایم پاکستان نے عام انتخابات کیلئے اُمیدواروں کے نام فائنل کرلیے

11 جنوری, 2024 10:24

 

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان نے کراچی سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر پارٹی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہیں۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق 18 نشستوں پر ایم کیو ایم کے 16 امیدوار میدان میں اتریں گے۔

عام انتخابات میں کراچی سے روؤف صدیقی حلقہ این اے 237 ڈسٹرکٹ ایسٹ سے الیکشن لڑیں گےجبکہ ڈاکٹر فاروق ستار کواین اے 241 کا ٹکٹ مل گیاہے۔

کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 242  ضلع کیماڑی سے مصطفی کمال امیدوار ہوں گے تاہم مصطفیٰ کمال کو بلدیہ 242 کے ساتھ حلقہ 247 سے بھی ٹکٹ مل گیاہے۔

 

 

عام انتخابات میں کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 232  سے آسیہ اسحاق ڈسٹرکٹ کورنگی سے الیکشن لڑیں گی جبکہ این اے 233  سے جاوید حنیف ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار ہوں گے۔

این اےحلقہ 243 ڈسٹرکٹ کیماڑی سے ہمایوں عثمان نامزدہوئے ہے جبکہ حفیظ الدین حلقہ این اے 245 ڈسٹرکٹ ویسٹ سے امیدوار نامزد ہوئے ہے،تاہم این اے 235 ڈسٹرکٹ ایسٹ اورحسان صابر این اے 236  سے امیدوار ہوںگے۔

قومی اسمبلی کی نشست این اے 244  سے ڈاکٹرفاروق ستار، این اے 245  سے حفیظ الدین، این اے 246  سے امین الحق اور این اے 247  سے مصطفی کمال پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے 2024  کے عام انتخابات کیلئے لیاری سے کسی امیدوار کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔

یہ پڑھیں : انتخابات: مسلم لیگ ن کا راولپنڈی اور نارووال کیلئے امیدواروں کا اعلان

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top