مقبول خبریں
ایم کیو ایم کا گورنر ہاؤس میں اجلاس، بلدیاتی ترامیم سے متعلق تحفظات کا اظہار
کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کا گورنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے بلدیاتی ترامیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
آئندہ 24 گھنٹے میں گورنر سندھ کی وزیراعظم سے ملاقات متوقع ہے، جس میں گورنر سندھ پیپلز پارٹی سے متعلق ایم کیو ایم کے بلدیاتی ترامیم سے متعلق تحفظات وزیراعظم کو پہنچائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شہاب نے پارٹی سے استعفیٰ دیدیا
گورنر سندھ کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ وزیراعظم اور بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد گورنر ایم کیو ایم کو آگاہ کریں گے۔
گورنر سندھ کی ملاقاتوں کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کا ایک اور اجلاس متوقع ہے۔ ملاقاتوں کے بعد ایم کیو ایم حتمی فیصلہ کرے گی۔