جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مسافر ٹرین میں چوہوں کا راج

15 مئی, 2019 15:45

لاہور: حکومت کے مسافرٹرینوں میں وی آئی پی سہولیات فراہم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور ٹرینوں کی وی آئی پی کوچز میں گندگی کی وجہ سے چوہے دندنانے لگے۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی سے لاہور جانے والی مسافر ٹرین شاہ حسین کی اے سی پارلر کوچ میں ایک مسافر کو چوہا کاٹ گیا۔ مسافرعامر بھنگو نے ریلوے انتظامیہ کو شکایت درج  کرواتے ہوئے کہا کہ اے سی پارلر کوچ میں چوہے پھر رہے ہیں اور شکایت پر بھی کوئی ازالہ نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب چوہا کاٹنے کے بعد اس کی ویکسینیشن کروا رہا ہوں۔  شکایت کنندہ  کا مزید کہنا کہ وہ کراچی سے لاہور آرہے تھے جس کے دوران انھیں چوہے نے کاٹا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top