جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان کے سب سے بڑے ریلوے جنکشن لاہور پر آدھے سے زیادہ کیمرے خراب

10 اپریل, 2023 11:32

لاہور : پاکستان کے سب سے بڑے ریلوے جنکشن پر 47 کیمرے نصب ہیں، جن میں سے صرف 20 کیمرے کام کر رہے ہیں، ستائیس کیمرے عرضہ دراز سے خراب ہیں۔

ذرائع کے مطابق 2007 میں کیمرے نصب کیے گئے تھے، جس کے بعد نئے کیمرے نہیں لگائے گئے۔ متعدد بار کہنے کے باوجود احکام کی جانب سے اس معاملے پر شنوائی نہیں ہوئی۔ اینا لوگ کیمرے ہونے کی وجہ سے کیمروں کی مرمت میں بھی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ : چینی مطالبہ منظور، پی سی ون دوبارہ تیار کرنے کا حکم

ڈویزنل سگنلز اینڈ ٹیلی کام انجینئر محمد  قیصر نے کہا کہ فنڈز کی کمی کے باعث کیمرے خراب ہیں، جن کو ٹھیک یا نیا لگانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ریلوے اسٹیشن سمیت ڈویزن کی دیگر اہم عمارات پر کیمرے نصب کرنے کا منصوبہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریلوے اسٹیشن، پارسل آفس، ڈی ایس آفس، واشنگ لائن اور یارڈ میں کمیرے نصب کیے جائیں۔ اس حوالے سے 8 ملین کا ایسٹیمیٹ لگا کر اعلی احکام کو ارسال کردیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top