جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اجتماعی قبروں سے 440 سے زائد لاشیں برآمد کی گئیں ہیں : یوکرین

16 ستمبر, 2022 10:05

کیف : یوکرینی صدر نے شمال مشرقی قصبے میں 440 سے زائد لاشیں ملنے کے بعد کہا ہے کہ روسی موت کے نشانوں کو پیچھے چھوڑ رہے ہیں۔

یوکرین کی جانب سے روسی قبضے سے شمال مشرقی شہر ایزیوم کو چھڑانے کے بعد علاقے کا جائزہ لیا جارہا ہے، اسی دوران قریب کے ایک جنگل سے ایک اجتماعی قبر دریافت کی گئی ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی رات ملک سے اپنے خطاب میں تدفین کے مقام کی دریافت کا انکشاف کیا – جس میں تقریباً 440 لاشیں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرین کے صدر کی گاڑی بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، زیلنسکی معمولی زخمی

مقام کا سفر کرنے والے صحافیوں نے درختوں کے درمیان لکڑی کی سادہ صلیبوں سے نشان زد سیکڑوں قبروں کو بیان کیا۔ ایک بڑی قبر پر ایک نشان لگا ہوا تھا، جس پر لکھا گیا کہ اس میں 17 یوکرینی فوجیوں کی لاشیں ہیں۔

تفتیش کار کسی بھی چھپے ہوئے دھماکہ خیز مواد کی تلاش کے لیے میٹل ڈیٹیکٹر کا استعمال کر رہے تھے۔

مقامی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ میں کہہ سکتا ہوں کہ یہ آزاد علاقوں کے ایک بڑے قصبے میں سب سے بڑی تدفین کی جگہوں میں سے ایک ہے۔ کچھ لوگ توپ خانے کے فائر کی وجہ سے مرے اور کچھ کی موت ہوائی حملوں کی وجہ سے ہوئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top