جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

لاہور میں نویں محرم الحرام میں سیکورٹی کے لیئے 10 ہزار سے زائد اہلکار تعینات

08 اگست, 2022 10:26

لاہور : نویں محرم الحرام کو پرسکون رکھنے کے لیئے 10 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار تعینات کیئے گئے ہیں، جنہیں سی سی ٹی وی کی مدد بھی حاصل ہے۔

نویں محرم الحرام کو عزاداری، جلوسوں و مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔ آج شہر میں 378 مجالس منعقد اور 79 عزاداری جلوس برآمد ہوں گے۔ مرکزی جلوس پانڈو اسٹریٹ سے برآمد ہو کر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا واپس پانڈو اسٹریٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : ارشد ندیم کو صدر، وزیر اعظم، آرمی چیف و دیگر کی جانب سے مبارک باد

عزاداری جلوسوں، مجالس کی سکیورٹی پر 10 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، جن میں 14 ایس پیز، 40 ڈی ایس پیز، 99 انسپکٹرز، 810 اَپر سب آرڈینیٹس، 370 لیڈیز پولیس اہلکار اور اینٹی رائٹ فورس کے جوان شامل ہیں۔

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ مجالس و جلوس آرگنائزر، کمیونٹی لیڈز، الائیڈ محکموں سے مکمل رابطے میں ہیں۔ مرکزی جلوسوں کی سیف سٹی اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے 900 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، ڈرون کیمروں سے بھی مانیٹرنگ ہو گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top