جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس، نئی عدالت میں منتقل

01 جولائی, 2022 10:14

لاہور : نئے ججز کی تعیناتی کے بعد شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کو نئی عدالت میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر احتساب عدالت میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کو نئی عدالت میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے درمیان ملاقات

اس سے قبل احتساب عدالت نمبر 2 کے جج نسیم احمد ورک کیس کی سماعت کرتے رہے ہیں، اب عدالت نمبر 9 کے جج قمر الزمان کیس کو سنیں گے، جو حال ہی میں تعینات ہوئے ہیں۔

احتساب عدالتوں میں نئے ججز کی تعیناتی کے بعد کچھ ریفرنسز نئی عدالتوں کو منتقل ہوئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top