جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

میر سرفراز بگٹی کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

18 دسمبر, 2023 15:59

تربت: سابق نگراں وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

تربت میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کررہا ہوں، تربت کی زمین پر آکر پیپلز پارٹی کو جوائن کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مزدوروں اورمعصوم لوگوں کا قتل بلوچی روایت نہیں، ہمارے یہاں لوگوں کے لیے جان دی جاتی ہے لی نہیں جاتی، پیپلز پارٹی کی قیادت میں امن کا سورج طلوع ہوگا، پیپلز پارٹی سے گزارش جس طرح سندھ کے اضلاع کو آپس میں ملایا ہے بلوچستان کے اضلاع کو بھی جوڑیں گے، چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی سربراہی میں سندھ جیسی صحت کی سہولت بلوچستان میں بھی ہونے کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، زرداری صاحب آج آپ وعدہ کرکے جائیں سکھر جیسا ہسپتال یہاں بھی تعمیر کریں گے، ملکی کی تاریخ میں وعدے صرف آصف زرداری نے پورے کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا بلوچستان میں بڑا سرپرائز دینے کا فیصلہ

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ اس خطے میں پیپلز پارٹی کی جڑیں موجود ہیں، آج کل تاثر دیا جارہا ہے یہ قوم پرست جماعتوں کا گڑھ ہے، تربت کا ضلع ناظم ایک جیالا ہے، جیالے صوبے میں حکومت بنا کر دیکھائیں گے، آصف زرداری کی قیادت میں بلوچستان کو پروگریسیو صوبہ بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں تمام اقوام محبت سے زندگی گزاریں گے، قوم پرست ایٹمی دھماکوں کے موقع پر گاڑیاں خود چلاتے تھے، گاڑی چلانے والوں نے بعد میں کہا ہمیں تو معلوم ہی نہیں تھا، ہم نے ایسی سیاست کو کاؤنٹر کرنا ہے، پاکستان مخالف بیانیہ کے کو صوبے سے ختم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے ذریعہ بلوچوں کو ملنے والے حقوق دیے، منفی نظریہ کو شکست دینے کا آغاز آج سے ہوگیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top