جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نائیجریا میں فوجی بغاوت، جنرل عبدالرحمن ملک کے سربراہ بن گئے

29 جولائی, 2023 17:22

افریقی ملک نائیجر میں حکومت کا تختہ الٹنے والے جنرل عبدالرحمن چھیانی نے خود کو نائیجر کا نیا سربراہ قرار دے دیا ہے۔

جنرل عبدالرحمن نے دو، روز قبل صدارتی گارڈز یونٹ کی سربرائی میں ملک کے صدر محمد بازوم کو حراست میں لیا تھا۔

معزول صدر محمد بازوم نائیجر کے پہلے منتخب رہنما تھے جو انیس سو ساٹھ میں آزادی کے بعد دوسرے منتخب رہنما تھے۔

دوسری جانب فرانس نے کہا ہے کہ وہ بغاوت کے کسی بھی رہنما کو تسلیم نہیں کرتا اور صرف صدرمحمد بازوم کو ریاست کے سربراہ کے طور پر تسلیم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: افریقی ملک نائجر میں فوجی بغاوت، صدر محمد بازوم کی حکومت کا تختہ اُلٹ دیا گیا

افریقی یونین، مغربی افریقی علاقائی بلاک، یورپی یونین اور اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی اداروں نے بھی اس بغاوت کی بھرپورمذمت کی ہے۔

روس نے مبینہ طور پر بغاوت کی تعریف کرتے ہوئے اسے ایک فتح قرار دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top