جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شام میں ملٹری کالج پرڈرون حملہ، 100 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

06 اکتوبر, 2023 12:05

شام کے علاقے حمص میں ملٹری کالج پر کیڈٹ کی گریجویشن تقریب کے دوران ڈرون حملے میں 100 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مانیٹرنگ گروپ کا کہنا ہے کہ حمص میں شامی ملٹری اکیڈمی پر ڈرون حملے میں 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد میں کئی اعلیٰ فوجی افسران بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں بھی بڑی تعداد فوجیوں کی ہے۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ حملے میں جاں بحق افراد میں متعدد شہری بھی شامل ہیں، ڈرون حملہ اس وقت کیا گیا جب کالج میں کیڈٹس کی گریجویشن تقریب جاری تھی، جس میں ان کے اہل خانہ بھی شریک تھے۔

رپورٹ کے مطابق شامی وزیر داخلہ کچھ دیر قبل ہی تقریب سے واپس روانہ ہوئے تھے۔

شامی فوج نے معروف بین الاقوامی افواج کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروپوں کو اس حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ خیال کیا جاتا ہے کہ ڈرون حملہ حمص کے شمال مغرب میں اپوزیشن کے زیر قبضہ علاقوں سے کیا گیا۔

 یہ پڑھیں : اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے میں کارسوار تین فلسطینی شہید

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top