جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اس الیکشن میں میاں صاحب کا نعرہ ہوگا "مجھے کیوں بلایا”: بلاول بھٹو

24 دسمبر, 2023 15:57

لاڑکانہ: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پچھلے الیکشن میں نواز شریف کا نعرہ تھا مجھے کیوں نکالا، اس الیکشن میں میاں صاحب کا نعرہ ہوگا مجھے کیوں بلایا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لاہور، لاڑکانہ اور قمبر شہداد کوٹ سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، پیپلز پارٹی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، ملک کے عوام مہنگائی کے باعث مشکل میں ہیں، ہمارا مقابلہ، غربت، بے روزگاری اور معاشی بحران سے ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوام پر بھروسہ کرنے والی جماعت ہے، عوام ہمارا ساتھ دیں ملک کی قسمت بدل دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو ریلیف ملتا نظر آرہا ہے، سائفر ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، سائفر پر مکمل تحقیقات ہونی چاہیے، وزیر خارجہ رہا ہوں، جب بھی سائفر آتا ہے اس کی چند ہی کاپیاں بنائی جاتی ہیں، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس سائفر کی کاپی کا ریکارڈ نہیں، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا سائفر گم ہوگیا، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کیا گیا تو وہی سائفر عالمی میڈیا پر جاری ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کا لاڑکانہ کے علاوہ لاہور سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ پچھلے الیکشن میں نواز شریف کا نعرہ تھا مجھے کیوں نکالا، اس الیکشن میں میاں صاحب کا نعرہ ہوگا مجھے کیوں بلایا، ہم ماضی سے سیکھ چکے ہیں، پیپلز پارٹی کا مقابلہ مہنگائی، بے روزگاری اور اس معاشی بحران سے ہے، پیپلز پارٹی سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top