جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

میاں نواز شریف آج احتساب عدالت اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونگے

24 اکتوبر, 2023 12:21

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی پیشی سے قبل عدالتوں کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے جب کہ احتساب عدالت میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کمرہ خالی کروا کر تلاشی مکمل کرلی۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی سے قبل عدالت اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،حفاظتی انتظامات کے تحت پولیس اہل کاروں کو احاطہ عدالت اور اطراف میں تعینات کردیا گیا ہے۔

ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے کیسز کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈھائی بجے کے بعد ہوگی۔

کیس کی سماعت ریگولر بینچ کے بعد خصوصی ڈویژن بینچ کرے گا، جس میں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں،قبل ازیں عدالت نے آج تک نواز شریف کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔

جوڈیشل کمپلیکس کے باہر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے، جو پارٹی قائد کے حق میں نعرے بازی کررہی ہے۔

نواز شریف آج توشہ خانہ ریفرنس کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوں گے، جہاں بم ڈسپوزل کے عملے نے کمرہ عدالت مکمل خالی کروا کر تلاشی لی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر توشہ خانہ کیس کی سماعت کریں گے، جس کے لیے عدالت نے نواز شریف کو ایک سے ڈیڑھ بجے کا وقت دیا ہے۔

نواز شریف کے وکیل نے عدالت میں 3 درخواستیں دائر کی ہیں، جس میں توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی ضم شدہ پراپرٹی کو ریلیز کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں توشہ خانہ کیس میں پلیڈر مقرر کیے جانے کی استدعا شامل ہے جب کہ عدالت میں ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے لیے بھی درخواست دائر کی گئی ہے، نواز شریف کی جانب سے قاضی مصباح الحسن ایڈووکیٹ نے درخواستیں دائر کی ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ شب کشمیر پوائنٹ میں اپنی رہائش گاہ پر قیام کیا تھا، لیگی قائد کے گزشتہ رات مری پہنچنے پر پارٹی کارکنوں کی جانب سے استقبال کیا گیا تھا۔

 یہ پڑھیں : ہم 28 مئی والے ہیں 9 مئی والے نہیں: میاں نواز شریف

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top