ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

فلسطینی نژاد انجینئر کو برطرف کیے جانے پر میٹا کو مقدمے کا سامنا

05 جون, 2024 12:06

فلسطینی نژاد اور میٹا کے سابق امریکی انجینئر نے کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں غزہ کے مواد کو سنبھالنے پر برطرف کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم میٹا کے ایک سابق انجینئر نے منگل کے روز بتایا ہے کہ مجھے میٹا کمپنی پر غزہ جنگ سے متعلق مواد میں جانبداری کے الزام پر برطرف کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:ترکیہ نے اسرائیل کو شکست دیکر جیت فلسطینیوں کے نام کردی

فلسطینی نژاد امریکی انجنیئر فیرس حماد نے کیلی فورنیا کی ریاستی عدالت میں فیس بک میٹا کیخلاف امتیازی سلوک، غلط برطرفی اور دیگر غلط کاموں کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

انہوں نے میٹا کیخلاف دائر مقدمے میں دعویٰ کیا ہے کہ میٹا نے فلسطینی انسٹاگرام پوسٹس کو دبا نے کی کوشش کی ہے۔

امریکی انجینئر فیرس حماد نے اپنی شکایت میں میٹا پر فلسطینیوں کے خلاف تعصب برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی نے داخلی ملازمین کی مواصلات کو حذف کردیا ہے جس میں غزہ میں انکے رشتہ داروں کی شہادتوں کا ذکر تھا اور فلسطینی پرچم ایموجی کے استعمال کی تحقیقات بھی کی گئیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top