جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

میسی نے سابقہ کلب بارسلونا کو اپنا ’بیلن ڈی آر ایوارڈ‘ عطیہ کر دیا

20 فروری, 2024 16:57

اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے اپنی آٹھویں بیلن ڈی آر ایوارڈ سابقہ کلب بارسلونا میوزیم کو عطیہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کلب انٹرمیامی کی نمائندگی کرنے والے اجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے 8 بیلن ڈی آر ٹرافی جیت رکھی ہیں۔

جبکہ کرسٹیانو رونالڈو 6 بیلن ڈی آر ٹرافیز کے ہمراہ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

میسی نے اپنی آٹھویں بیلن ڈی آر ٹرافی سابقہ کلب بارسلونا میوزیم کو عطیہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹرافی اس لئے سابقہ کلب کو اس لئے عطیہ کی کہ ٹرافی سے کھلاڑیوں میں جذبہ پیدا ہوگا اور وہ کلب کیلئے جیتنے کی کوشش کریں گے۔

 یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں خواجہ نافع کے چرچے، سلیکشن کیسے ہوا؟ سرفراز کا انکشاف

یاد رہے کہ سال 2021 میں میسی نے مالی بحران کے باعث بارسلونا کو خیرباد کہا اور پیرس سینٹ جرمن چلے گئے بعدازاں انہوں نے پی ایس جی کو چھوڑ کر انٹرمیامی کلب جوائن کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top