جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

میلنڈا نے "گیٹس فاؤنڈیشن” کو اپنی دولت عطیہ کرنے کا فیصلہ تبدیل کرلیا

04 فروری, 2022 16:34

مائیکروسوفٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین آدمیوں میں شمار ہونے والے بل گیٹس کی سابقہ اہلیہ میلنڈا فرینش نے اپنی دولت کے بڑے حصے کو فلاحی ادارے "گیٹس فاؤنڈیشن” کو دینے سے انکار کردیا ہے۔

میلنڈا اب مذکورہ رقم اپنے سابق شوہر کے فلاحی ادارے کے بجائے دیگر فلاحی اداروں میں تقسیم کریں گی۔ 57 سالہ کمپیوٹر ماہر میلنڈا نے اپنا موقف 2021ء کے آخر میں تبدیل کیا۔

یہ فیصلہ گزشتہ برس میلنڈا اور مائیکروسوفٹ کمپنی کے شریک بانی بل گیٹس کے درمیان طلاق ہوجانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس کا شادی ختم کرنے کا فیصلہ

خیال رہے کہ بل گیٹس اور ان کی سابقہ اہلیہ نے 2010ء میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی دولت کا بڑا حصلہ "بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن” کو عطیہ کردیں گی۔

تاہم اس خبر پر بل گیٹس یا گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے سال مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس نے مشترکہ بیان میں 27 سال بعد شادی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top