جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

میشاء شفیع آج بھی عدالت میں حاضر نہ ہوئیں

27 اپریل, 2019 14:49

علی ظفر کے وکیل

لاہور: علی ظفر اور میشا شفیع کیس کی لاہور کی ایڈیشنل عدالت میں سماعت، ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد کی جانب سے کیس کی سماعت کی گئی۔ علی ظفر کے وکیل کا کہنا تھا کہ میشا شفیع ٹال مٹول سے عدالت کا وقت ضائع کررہی ہیں جبکہ علی ظفر نے میشاء شفیع کے خلاف عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورسیشن کورٹ میں گلوکارہ میشاء شفیع اور گلوکار و اداکار علی ظفر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سیشن کورٹ میں بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر حصولِ انصاف کیلئے خود سیشن عدالت پہنچیں گے تھے۔

علی ظفر کے وکیل کا کہنا ہے کہ میشاء شفیع کے وکلاء کیس کو جان بوجھ کر التواء کا شکار کر رہے ہیں ایک برس سے زائد ہو چکا ہے میشا شفیع ٹال مٹول سے کام لے رہیں ہیں اور عدالت کا وقت ضائع کر رہیں ہیں جبکہ درخواست گزار گلوکار، فلم سٹار علی ظفر نے میشاء شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نے ادکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر کیس کی سماعت 4 مئی تک ملتوی کردی تا ہم اگلی سماعت پر تمام گواہان کو شہادت قلم بند کروانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

علی ظفر اپنے وکلاء کے ہمراہ کمرہ عدالت میں پیش ہوئے۔ علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ روپے کے ہرجانے کا دعوی دائر رکھا ہے۔ عدالت میں علی ظفر کا بیان کلم بند کرنے کی استدعا کی گئی جبکہ عدالت نے آج گواہ عباس کا بیان کلم بند کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top