جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

میشا شفیع نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

12 اپریل, 2019 13:15

اسلام آباد: میشا شفیع اور علی ظفر کا تنازع سپریم کورٹ تک پہنچ گیا۔ میشا شفیع نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ۔ ٹرائل کورٹ نے گواہان پر جرح موخر کرنے کی اجازت نہیں دی۔

ٹرائل کورٹ نے کہا ہے کہ گواہان پر جرح بیان کے فوری بعد ہوگی۔ گواہان پر جرح کرنا بنیادی قانونی حق ہے۔

گواہان کو جانے بغیر صرف ان کے بیان کی بنیاد پر جرح کرنا ممکن نہیں۔ گواہ پیش کرنا ایک فریق اور اس پر جرح دوسرے فریق کا حق ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے بھی ٹرائل کورٹ کے فیصلے کی توثیق کی۔

سپریم کورٹ میں آنے والا یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے۔ سپری م کورٹ گواہان پر جرح کی اجازت دیتے ہوئے ہائی کورٹ کا حکم کالعدم قرار دے۔

قانونی حکمت عملی سامنے آنے سے مقدمہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top