جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

میڈیکل بورڈ نے عمران خان کو تندرست قرار دے دیا، ٹانگ بھی بلکل ٹھیک

10 مئی, 2023 14:51

اسلام آباد : میڈیکل بورڈ نے عمران خان کے بنیادی ٹیسٹ کرانے کی سفارش کردی ہے، ٹانگ کو بلکل ٹھیک قرار دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پمز اور پولی کلینک کے مشترکہ میڈیکل بورڈ نے تحریک اںصاف کے چیئرمین عمران خان کا تفصیلی ایک سے زائد بار طبی معائنہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان تک رسائی دی جائے، حکومت قابل ہی نہیں کہ مذاکرات کریں : شاہ محمود قریشی

عمران خان نے ڈاکٹرز سے کسی تکلیف کی شکایت نہیں کی۔ عمران خان کا بلڈ پریشر، شوگر لیول، نبض، دھڑکن نارمل تھی۔ عمران خان کی ٹانگ کا ایکسرے بھی کیا گیا۔ ٹانگ بلکل ٹھیک ہے۔

میڈیکل رپورٹ نیب حکام کے حوالے کردی گئی۔ ڈاکٹرز کی تجویز پر عمران خان کے ایکسرے کر لئے گئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top