جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

میکڈونلڈز نے بائیکاٹ مہم کیخلاف مقدمہ دائر کردیا

01 جنوری, 2024 10:50

مشہور فاسٹ فوڈ چین ”میکڈونلڈز“ نے ملائیشیا میں اسرائیل کے خلاف بائیکاٹ کی ایک تحریک کے خلاف مقدمہ دائرکیاہے۔
میکڈونلڈز نے دائر مقدمے میں 1.31 ملین ڈالرز ہرجانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ ان کے خلاف جھوٹے اور ہتک آمیز بیانات سے اس کے کاروبار کو نقصان پہنچا ہے۔
میکڈونلڈ نے ملائیشیا میں یہ مقدمہ براہ راست نہیں کیا ہے، بلکہ گربانگ الف ریسٹورنٹس نامی ایک بزنس نے کیاہے جو ملک میں میکڈونلڈز کے لائسنس کے تحت ان کی چین چلا رہا ہے۔
گربانگ الف ریسٹورنٹس ”بائیکاٹ، ڈیویسٹمنٹ اینڈ سینکشنز (BDS) ملائیشیا“ تحریک کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹنگ کی ایک سیریز کے خلاف مقدمہ کر رہا ہے جو مبینہ طور پر اسرائیل کی ”غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کی جنگ“ کے دوران فاسٹ فوڈ فرنچائز کے خلاف کی گئی ہیں۔
بی ڈی ایس تحریک کا مقصد اسرائیل کے ”فلسطینیوں پر مظالم“ کے لیے بین الاقوامی حمایت کو ختم کرنا اور اسرائیل پر بین الاقوامی قوانین کی تعمیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔

مقدمے میں گربانگ الف ریسٹورنٹس نے الزام لگایا کہ بی ڈی ایس ملائیشیا نے عوام کو میکڈونلڈز ملائیشیا کا بائیکاٹ کرنے پر اکسایا، جس کی وجہ سے بندش اور آپریشن اور اس کے آؤٹ لیٹس کے اوقات میں کمی کی وجہ سے دیگر نقصانات کے علاوہ منافع میں کمی اور ملازمتوں میں کٹوتی ہوئی۔

میکڈونلڈز ملائیشیا نے اس بات کو واضح کیا ہے کہ اس نے اپنے ”حقوق اور مفادات“ کے تحفظ کے لیے بی ڈی ایس ملائیشیا کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔

جبکہ میکڈونلڈز ملائیشیا کے مقدمے کے جواب میں بی ڈی ایس ملائیشیا نے کہا ہے کہ وہ فاسٹ فوڈ کمپنی کو بدنام کرنے کی ’واضح طور پر تردید کرتے ہیں‘ اور اس معاملے کو عدالت پر چھوڑ دیں گے۔
واضح رہے ملائیشیا ایک اکثریتی مسلم ملک ہے اور فلسطینیوں کا کٹر حامی ہے، اور یہاں بھی پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلم ممالک کی طرح مغربی فاسٹ فوڈ برانڈز غزہ میں اسرائیلی حملوں پر بائیکاٹ مہم کا نشانہ بنے ہیں۔

یہ پڑھیں:اسرائیل کے مکڈونلڈز فرنچائز کے ساتھ کوئی تعلق نہیں:مکڈونلڈز پاکستان

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top