پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

سانحہ 9 مئی: حکومت کا خصوصی تقریب کا اہتمام، آرمی چیف کی شرکت متوقع

08 مئی, 2024 13:12

وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت کی جانب سے کل 9 مئی (جمعرات) کے دن شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جی ٹی وی کو ذرائع نے بتایا ہے کہ کل جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا، جہاں تقریب میں آرمی چیف اور عسکری قیادت کی شرکت کا بھی امکان ہے۔

مزید پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلاء کے احتجاج پر پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف جناح کنونشن سینٹر میں تقریب میں شرکت کریں گے جہاں شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

تقریب کا اہتمام وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کیا جارہا ہے، تقریب میں شہداء کے اہل خانہ بھی شرکت کریں گے، تقریب میں وفاقی کابینہ اور ارکان پارلیمنٹ بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ کابینہ 9 مئی سے متعلق حکومتی پالیسی کی منظوری دے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پرتشدد واقعات رپورٹ ہوئے تھے، مشتعل افراد نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور ملک بھر کے مختلف مقامات پر جلاؤ گھیراؤ اور مظاہرے کیے۔

تقریب میں وفاقی کابینہ اور ارکان پارلیمنٹ بھی شریک ہوں گے، شہداء کے اہل خانہ بھی شرکت کریں گے، وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی کل ہوگا، نو مئی سے متعلق حکومتی پالیسی کی منظوری دی جائے گی،سندھ اور بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بھی کل طلب کرلیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top