جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سانحہ 9 مئی:چیئرمین پی ٹی آئی کا اٹک پولیس کے سامنے پیش ہونے سے انکار

24 نومبر, 2023 16:17

 

راولپنڈی:سانحہ 9 مئی سے متعلق تحقیقات میں چیئرمین پی ٹی آئی نے اٹک پولیس ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے ۔

اٹک پولیس کی 9 مئی واقعات سے متعلق اڈیالہ جیل میں تحقیقات جاری ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی نے وکلاکے بغیر پولیس ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کر لی ہے۔

پولیس ٹیم کو جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی نےکہا کہ وکلاکی موجودگی میں 9 مئی واقعات پر بیان قلمبند کرانے کو تیار ہوں۔

واضح رہے کہ پرتشدد مظاہروں کا مقدمہ 9 مئی کو اٹک جیل میں درج کیا گیا تھا، اس سے قبل گوجرانوالہ، فیصل آباد اور قصور کی پولیس ٹیمیں بھی جیل میں تحقیقات کر چکی ہیںچیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف تھانہ حضرو میں مقدمہ نمبر 250 درج ہے۔

یہ پڑھیں : بشری بی بی کے سابق شوہر کے عمران خان پر گھناؤنے الزامات ، خان کے فالوؤرزحیران

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top