جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مولانا طاہر اشرفی نگراں وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

20 اکتوبر, 2023 12:20

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مولانا طاہر اشرفی کو نمائندہ خصوصی مقرر کردیا۔

نگران وزیراعظم نے مولانا طاہر اشرفی کو مڈل ایسٹ اوراسلامی ممالک کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی کا نمائندہ خصوصی مقرر کیا ہے۔

وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ نے مولانا طاہر اشرفی کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ مولاناطاہر اشرفی اس سے قبل بھی وزرائے اعظم کے نمائندہ خصوصی کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

 یہ پڑھیں : پرتشدد واقعات میں ملوث شرپسند عناصر کو کوئی رعایت نہیں ملنی چاہیے: طاہر اشرفی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top