جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غزہ میں قتل عام : اسرائیلی ترجمان نے غلطی سے گھناؤنا جرم قبول کرلیا

03 نومبر, 2023 10:54

 

اسرائیلی وزیرِ اعظم کی ترجمان تل ہینرک غلطی سے غزہ کی صورتِ حال پر سب کچھ سچ بول گئیں اور پھر سچ بولنے کے بعد گھبراگئی۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ترجمان تل ہینرک نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں کسی اور کو نشانہ نہیں بنا رہا سوائے سویلینز کے۔

ترجمان تل ہینرک کی زبان سے یہ الفاظ نکلے ہی تھے کہ وہ گھبراگئی اور پھر انہوں نے فوراً ہی بات کو گھما دیا اور کہنے لگیں کہ نہیں نہیں، نشانہ دہشت گرد ہیں۔

واضح رہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار 7 سو سے زائد بچوں سمیت شہید فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

یہ پڑھیں : حماس کو شکست دینا اسرائیل کے لیے وجود کا امتحان ہے: نیتن یاہو

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top