جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

30 جولائی, 2024 18:34

تہران: ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان نے ایرانی پارلیمنٹ میں منعقدہ حلف برداری تقریب میں حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق نو منتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان اب سے کچھ دیر قبل تقریب میں حلف اٹھا لیا، تقریبِ حلف برداری میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تقریب میں ایران کے اعلیٰ سیاسی اور فوجی حکام کے ساتھ ساتھ غیر ملکی مہمانوں نے بھی شرکت کی ہے۔

نو منتخب صدر مسعود پیز شکیان کی تقریب حلف برداری کا انعقاد آج تہران میں کیا گیا ہے جہاں تقریبِ حلف برداری میں ستر غیر ملکی مہمان بھی شریک ہیں۔

ایران کے آئین کے مطابق نو منتخب صدر کو عہدے کا حلف پارلیمنٹ میں لینا ہوتا ہے، صدر کو حلف اٹھانے کے دو ہفتوں میں کابینہ کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار حلف برداری تقریب میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں، دورہ قیادت کی سطح پرروابط، تعاون مضبوط بنانےکےعزم کی تصدیق کرتا ہے

گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف کی اچانک ناساز ہوگئی تھی اور ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا، جس کی وجہ سے انہوں نے دورہ ایران ملتوی کردیا تھا اور اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر دی تھی۔

واضح رہے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی جگہ مسعود پزشکیان نئے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top