جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح دوران عدت پڑھایا گیا، کارروائی کی جائے : شہری کا بیان

06 اپریل, 2023 12:58

اسلام آباد : درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح دوران عدت پڑھایا گیا ہے، غیرقانونی نکاح کیخلاف کارروائی کی جائے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر قانونی نکاح کیس میں درخواست دائر کرنے والے شہری محمد حنیف کا عدالتی بیان سامنے آ گیا۔

درخواست گزار کے مطابق مفتی محمد سعید میرے اور عمران خان کے مشترکہ دوست ہیں۔ عمران خان کی شخصیت کے اچھے اور برے پہلو دونوں ہیں۔ ورلڈکپ کی فتح، شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کا قیام عمران خان کے اچھے پہلوؤں میں شامل ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ نشہ، جلد غصہ اور پلے بوائے عمران خان کی بری عادات میں شامل ہے۔ بشریٰ بی بی نے بغیر کسی وجہ کے سابقہ شوہر سے طلاق لے کر عمران خان سے شادی کی۔ بشریٰ بی بی عمران خان کی روحانی استاد تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی ضمانت خارج کرنے پر ایف آئی اے مطمئن نہیں کر سکی، تفصیلی فیصلہ جاری

شہری نے بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھی، جس میں مفتی محمد سعید نے کہا دونوں کا نکاح دورانِ عدت ہوا۔ مفتی محمد سعید نے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران عمران خان کے نکاح کی تفصیل بتائی۔ مفتی محمد سعید کے مطابق دوستی ہونے کے باعث یکم جنوری 2018 کو عمران خان نے انہیں نکاح کے سلسلے میں لاہور جانے کا کہا۔

درخواست کے مطابق مفتی محمد سعید نے بتایا کہ دونوں کے رفقاء نے طلاق اور نکاح کے بارے میں بتایا کہ شریعت کے مطابق ہے۔ بعد میں معلوم ہوا عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح غیر شرعی تھا۔ عدت کی بات چھپائی گئی اور دونوں بنی گالا رہ رہے تھے۔

شہری کا کہنا تھا کہ مفتی محمد سعید نے بتایا کہ عمران خان نے ان سے رابطہ کیا اور دوبارہ نکاح پڑھانے کا کہا اور کہا کہ بشریٰ بی بی کو نومبر 2017 میں طلاق ہوئی، نکاح عدت میں پڑھایا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو 2015 سے جانتے تھے، جبکہ اسلام کی معلومات بھی رکھتے ہیں۔ جان بوجھ کر غیرقانونی نکاح کیا، سخت کارروائی کی جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top