جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مالدیپ نے اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی

03 جون, 2024 09:50

مالدیپ نے غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کیک نسل کشی کرنے پر اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسلم اکثریتی کے حکومتی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ صدر معظم نے اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والوں کے مالدیپ میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا عزم کیا ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا نیا قانون کب نافذ ہوگا۔

مالدیپ نے فلسطین کے ساتھ یکجہتی میں ایک قومی فنڈ ریزنگ مہم کا بھی اعلان کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گذشتہ سال تقریبا 11,000 اسرائیلیوں نے مالدیپ کا دورہ کیا تھا، جو کل سیاحوں کی آمد کا 0.6 فیصد تھا جب کہ رواں سال کے ابتدائی چار مہینوں میں مالدیپ کا دورہ کرنے والے اسرائیلیوں کی تعداد گھٹ کر 528 رہ گئی ہے جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 88 فیصد کم ہے۔

واضح رہے کہ مالدیپ میں حزب اختلاف کی جماعتیں اور حکومتی اتحادی غزہ جنگ کے خلاف احتجاج کی علامت کے طور پر اسرائیلیوں پر پابندی عائد کرنے کے لیے صدر معظم پر دباؤ ڈال رہے تھے۔

مالدیپ نے 1990 کی دہائی کے اوائل میں اسرائیلی سیاحوں پر عائد پابندی ختم کر دی تھی اور 2010 میں تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس پابندی کے جواب میں اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مالدیپ میں موجود شہریوں کو ملک چھوڑنے پر زور دیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والوں کو الجزائر، بنگلہ دیش، برونائی، ایران، عراق، کویت، لبنان، لیبیا، پاکستان، سعودی عرب، شام اور یمن میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top