ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

کراچی والوں پر ایک اور بجلی بم گرادیا، بجلی 10 روپے مہنگی

07 جون, 2024 11:14

کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کا جھٹکا، کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 10 روپے ایک پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔

نینشل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی جولائی 2023 تا مارچ 2024کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے، کراچی والوں سے اضافی وصولیاں جون تا ستمبر 2024 میں کی جائیں گی۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ کے الیکڑک صارفین سے جون میں 2 روپے 68 پیسے، جولائی میں 3 روپے 11 پیسے اور اگست میں 3 روپے 22 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

بجٹ میں 2 ہزار ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانے کی تیاری

اسٹاک مارکیٹ میں ‘ترقی مخالف’ بجٹ اقدامات کی افواہوں کے باعث 2 ہزار پوائنٹس کی کمی

ستمبر میں کے الیکڑک صارفین سے ایک روپے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے جب کہ  اضافے کا اطلاق کے الیکڑک کے لائف لائن اور الیکڑک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے اکتوبر 2023ء تا مارچ 2024ء کے لیے درخواست دی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top