جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ماہرہ خان نے کینسر میں مبتلا مریض کی خواہش پوری کردی

29 مئی, 2019 15:00

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے مقامی اسپتال میں کینسر کی مریضہ ندا سے ملاقات کی۔ ماہرہ خان نے کہا کہ ندا بہت مضبوط لڑکی ہے، وہ کبھی خودکو کمزور محسوس نہیں کرتی۔

انہوں نے سماجی میڈیا پر ٹوئٹ پردرخواست کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی میرا یہ پیغام پڑھ رہا ہے وہ ندا اور اُن کے خاندان کے لیے ضرور دعا کرے کہ اس بچی کی تمام خواہشات پوری ہوں اور اللہ تعالیٰ اس بچی کو بہت ساری خوشیاں اور صحت عطا فرمائے۔

بچی سے ملاقات پر اسپتال انتظامیہ نے ماہرہ خان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ بھی ادا کیا۔

ماہرہ خان نے ٹویٹر پر بچی ندا کے ساتھ ایک یادگار تصویر بھی پوسٹ کی اور ساتھ ہی انہوں نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ندا بہت ہی مضبوط لڑکی ہے۔ بچی کا کہنا تھا کہ وہ تب کمزور پڑجاتی ہے جب وہ اپنی ماہ کو اپنے لیے روتا ہوا دیکھتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top