جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ماہرہ خان کی فلم ’سپراسٹار‘ میں نورا فتیحی جلوہ گر ہوں گی

18 اپریل, 2019 19:39


کینیڈین نژاد مراکشی اداکارہ نورا فتیحی لالی ووڈ میں انٹری دینے کی تیاری کررہی ہیں۔ کینیڈین نژاد مراکشی اداکارہ نورا فتیحی بالی ووڈ کے بعد لالی ووڈ میں انٹری دینے کی تیاری کررہی ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان آج کل ’فلم سپر اسٹار‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے مدمقابل اداکار وماڈل بلال اشرف مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے جب کہ فلم میں اب ایک آئٹم نمبر بھی شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے جس کے لیے نورا فتیحی کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کینیڈین نژاد مراکشی اداکارہ بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں ڈانس نمبر کرچکی ہیں لیکن جان ابراہم کی فلم ’ستیا میو جیاتے‘ میں ماضی کے مشہور گیت ’دلبر دلبر‘ پر ڈانس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا جس کے بعد انہوں نے سلمان خان کی ’بھارت‘ سمیت متعدد فلموں میں آئٹم نمبر کیے جب کہ اب وہ ماہرہ خان کی فلم ’سپر اسٹار‘ میں ڈانس کرتی دکھائی دیں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top