جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس : پی ٹی آئی کے نو رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع

18 جون, 2022 12:00

لاہور : عدالت نے تحریک انصاف کے نو رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 28 جون تک توسیع کر دی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس تشدد کیس میں ملوث تحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف کیس کی سماعت جج اعجاز احمد بٹر نے کی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف تھانہ بھاٹی گیٹ میں سات اے ٹی اے کے تحت دیگر مقامات درج ہیں۔ ملزمان نے  مؤقف اختیار کیا کہ ہمیں ایف آئی آر میں ضمنی بیان میں نامزد کیا گیا۔ ایک وقت میں ہمیں کئی تھانوں کے علاقوں میں ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایم کیوایم کو مسترد کردیا گیا، جس الیکشن میں پی ٹی آئی نہیں، اس کا فائدہ نہیں : علی زیدی

عدالت نے تحریک انصاف کے نو رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 28 جون تک توسیع کر دی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں میں جمشید اقبال چیمہ، حماد اظہر، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، عندلیب عباس، جمشید اقبال چیمہ، مسرت جمشید چیمہ، شفقت محمود اور اسلم اقبال سمیت دیگر پیش ہوئے۔

اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنماء تھانہ شاہدرہ اور تھانہ گلبرگ کے مقدمات میں ضمانت کرا چکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top