جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکی صحافیوں کی بھارتی بزنس مین کیخلاف کارروائی

10 جنوری, 2024 10:00

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے دو سابق صحافیوں نے گوگل سے جھوٹ بولنے پر بھارتی تاجرگورو کمار سریواستوا کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیاہے۔
سری واستو ا پر الزام ہے کہ اس نے غلط سیاق و سباق پیش کرتے ہوئےمبینہ طور پر گوگل کو ایک ایسی اسٹوری ہٹانے کو کہا جس میں اسے دھوکے باز کے طور پر بے نقاب کیا گیا تھا۔
پولٹزر پرائز یافتہ بریڈلے ہوپ اور پولٹزرپرائز کےلیے نامزد ہونے والے ٹام رائٹ نے اپنی ویب سائٹ پروجیکٹ بریزن وہیل ہنٹنگ کےلیے ایک تفتیشی رپورٹ شائع کی تھی۔
اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ کیسےسریواستوا نے اپنے آپ کو امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کا اہلکار ظاہر کرتے ہوئے تیل کے ڈچ تاجر نیل ٹروسٹ کے ساتھ ایک بین الاقوامی دھوکا کیا تھا۔
سریواستو نے گوگل سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ویب سائٹ نے بلاگ سائٹ سے چرایا ہوا مواد شائع کیا،گوگل کو قائل کرنے کے لیے اسٹوری کو بلاگ سائٹ پر لگوا کر اسے گزشتہ تاریخ میں شائع شدہ دکھایا گیا۔
صحافیوں کے مطابق سریواستو نے گوگل کی کاپی رائٹ پالیسی کا سہارا لیتے ہوئے جعلی طریقہ استعمال کیاتھا۔
تحقیقاتی رپورٹس شائع کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق قانونی کارروائی کرکے اسٹوری کو دوبارہ سرچ انجن پر دستیابی کو یقینی بنائیں گے۔

دوسری جانب گورو کمار سریواستو نے رابطہ کیے جانے کے باوجود جواب نہیں دیا۔

یہ پڑھیں:اسرائیلی سوفٹ ویئرصحافیوں کے خلاف استعمال ہونے کا انکشاف

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top