جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبول خبریں

آرڈیننس کے ذریعے قانونی ترامیم پارلیمنٹ ہی نہیں عدلیہ پر بھی حملہ ہے : شہباز شریف

08 اکتوبر, 2021 14:06

اسلام آباد : شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا سورج غریبوں کا حلق خشک کر چکا ہے، آرڈیننس کے ذریعے بڑی قانونی ترامیم پارلیمنٹ ہی نہیں عدلیہ پر بھی حملہ ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے جاری بیان میں کہا کہ 225 ارب کے مزید ٹیکس ملک میں معاشی تباہی، بے روزگاری اور مہنگائی کا قیامت خیز زلزلہ ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کپاس ساڑھے پندرہ ہزار فی 40 کلو کی بلند ترین سطح پر ہے، برآمد کنندگان اور ملرز پہلے ہی پریشان بیٹھے ہیں۔ پالیسی ریٹ بڑھا کر حکومت پہلے ہے اپنے بجٹ پر یوٹرن لے چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا سورج غریبوں کا حلق خشک کر چکا ہے، ریلیف کے بجائے عوام کو ہر روز ایک نئی تکلیف میں مبتلا کیا جا رہا ہے۔ آئی ایم ایف کی عاقبت نااندیشانہ شرائط ماننے والے حکمران قوم کو خودکشی پر مجبور کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی کابینہ نے نیب آرڈیننس میں ترامیم کی منظوری دے دی

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ آرڈیننس کے ذریعے بڑی قانونی ترامیم پارلیمنٹ پر عدم اعتماد اور غیر آئینی و غیر جمہوری رویہ ہے۔ یہ پارلیمنٹ ہی نہیں عدلیہ پر بھی حملہ ہے، حکومت نے خود کو بچا کر اداروں کی آئینی آزادی چھیننے کا قدم اٹھایا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیب کے پہلے سے متنازعہ قانون میں آرڈیننس کے ذریعے 18 بڑی ترامیم حکومت کا جوابدہی سے فرار ہے۔ سیاہ آرڈیننس ملک میں رہی سہی جمہوریت کا گلا گھونٹ کر شخصی حکمرانی قائم کرنے کی طرف قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن آئین میں اداروں کے متعین اختیارات حکومت کو چھننے نہیں دے گی۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے حکومتی اقدامات روکیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top