جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کا معاملہ؛ گورنر سندھ کا مالک کیلئے بڑا اعلان

15 جون, 2024 18:21

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سانگھڑ میں ظالم وڈیرے کے ہاتھوں اونٹ پر وحشیانہ ظلم کے خلاف مالک کو 2 اونٹ دینے کا اعلان کردیا۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا اس افسوسناک واقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کھیت میں داخل ہونے پراونٹ کی ٹانگ کاٹ دینا انسانیت نہیں، اونٹ کی ٹانگ کاٹ کرغریب شخص سے اس کی روزی چھینی گئی ہے۔

انہوں نے مالک کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پولیس واقعہ کے اصل ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے او انصاف کی فراہم کو یقینی بنائے۔

مزید پڑھیں: ویڈیو: زمین میں داخل ہونے پر وڈیرے نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی ظالم وڈیرے کے خلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان کیا جبکہ صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں ظالم وڈیرے نے اپنی فصل میں داخل ہونے پر بے زبان اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top