مقبول خبریں
لبنان کے شہریوں نے ایلون مسک سے لبنان خریدنے کی فرمائش کردی
ٹوئٹر کی خریداری کرنے والے ارب پتی ایلون مسک کو اب لبنان خریدنے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔
دنیا کی امیر ترین شخصیت ایلون مسک کی جانب سے 44 ارب ڈالر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر خریدنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی ان سے توقعات بڑھ گئی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق ایلون مسک سے لبنان کے شہریوں کی جانب سے ان کے ملک کو خریدنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔
ایک صارف نے ٹوئٹر پر ایلون مسک سے مخاطب ہوتے ہوئے پوچھا کہ کیا آپ لبنان خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟
Hey @elonmusk, would you be interested in buying Lebanon?
— jadfakhani.eth (@wolfofbey) April 25, 2022
لبنانی شہری محمد مرتضی ایلون مسک سے کہا کہ آپ لبنان کو خریدو، اسے ٹھیک کرو اور ہم آپ کو بادشاہ کا تاج پہنائیں گے۔
صارف نے کہا کہ یہاں تک کہ ہم اس کا نام بدل کر ’لیب ایلون‘ کر دیں گے۔
لبنانی شہری نے ایلون مسک سے پوچھا کہ کیا آپ کو یہ ڈیل منظور ہے؟
Hey @elonmusk
Interested in a 10km2 real estate on the east Mediterranean? It’s called #Lebanon.
Buy it, fix it, and we’ll crown you king 👑
We’ll even change the name to #LebElon to top it off.
Deal?#إيلون_ماسك pic.twitter.com/Qt9LB8ER4D— Mohammad Mortada محمد مرتضى (@MohdMortada) April 26, 2022
فِل نامی صارف نے ایلون مسک سے کہا کہ میرے پاس آپ کے لیے ایک ملک برائے فروخت ہے، اسے لبنان کہا جاتا ہے۔
Hi @elonmusk, if you’ve got spare change I’ve got a country for sale for you.
It’s called Lebanon, let me know bruv.— Phil (@Phil_Yacoub) April 25, 2022
خیال رہے کہ لبنان کی معاشی حالت بہت خراب ہے اور اس کی کرنسی بھی مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔
اس سے قبل ایلون مسک کو اب مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک خرید کر اُسے ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: درست ترین بلڈ پریشر ناپنے والی پہلی اسمارٹ واچ