جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے پاکستانیوں کو خبردار کردیا

20 مئی, 2022 14:22

معروف گلوکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے نام سے منسوب جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس کے ساتھ ایک وضاحتی کیپشن تحریر کیا۔

گلوکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ ’میں ٹک ٹاک پر نہیں ہوں لیکن کسی نے میرے نام سے منسوب جعلی اکاؤنٹ بنایا ہوا ہے جس پر ایک لاکھ 27 ہزار سے زائد فالوورز اور ایک ملین سے زائد لائکس ہیں۔‘

معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی

معروف گلوکارہ نے کہا کہ ’اکاؤنٹ بنانے والے کا دعویٰ ہے کہ یہ میرا آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ ہے جبکہ یہ جھوٹ ہے۔‘

اپنی والدہ کی طبیعت کے حوالے سےحدیقہ کیانی نے کہا کہ ’میری والدہ کی حالت تشویشناک ہے اور میں اس وقت انتہائی مشکل مرحلے سے گُزر رہی ہوں۔‘

حدیقہ کیانی نے کہا کہ ’ایسے میں مجھے میرے فالوورز کی جانب سے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے متعلق پیغامات بھیجے جا رہے ہیں جوکہ جعلی ہے۔‘

حدیقہ کیانی نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’اس جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ کو زیادہ سے زیادہ رپورٹ کریں۔‘

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ کو پولیس نے بٹوہ چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top