جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ٹک ٹاک پر بچوں کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کا الزام، مقدمہ دائر

03 اگست, 2024 14:48

سان فرانسسکو: امریکا نے ٹک ٹاک پر بچوں کی پرائیویسی کی خلاف ورزی اور انکے والدین کی اجازت کے بغیر ان کے بارے میں ڈیٹا اکٹھا کرنے کیخلاف مقدمہ دائر کردیا۔

محکمہ انصاف اور فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی) نے ایک دیوانی مقدمے میں کہا ہے کہ مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ ’ٹاک ٹاک‘ نے بچوں کے آن لائن پرائیویسی پروٹیکشن ایکٹ (سی او پی پی اے) کی خلاف ورزی کی ہے۔

مزید پڑھیں:یوٹیوب کا صارفین کیلئے ٹک ٹاک طرز کا نیا فیچر متعارف

ایف ٹی سی کی چیئرپرسن لینا خان نے ایک بیان میں کہا کہ ٹک ٹاک نے جان بوجھ کر اور بار بار بچوں کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کی جس سے ملک بھر میں لاکھوں بچوں کی حفاظت کو خطرہ لاحق ہے۔

یہ قانون ویب سائٹس کو والدین کی اجازت کے بغیر 13 سال سے کم عمر کے بچوں کے بارے میں ذاتی معلومات جمع کرنے سے روکتا ہے۔

مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2019 سے ٹک ٹاک نے بچوں کو ایپ استعمال کرنے کی اجازت دی ہے،نوجوان صارفین کا ذاتی ڈیٹا جمع کرنے اور استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔

یہاں تک کہ 13 سال سے کم عمر کے صارفین کے لیے ‘کڈز موڈ’ میں بنائے گئے اکاؤنٹس نے ای میل پتے اور دیگر ذاتی معلومات جمع کیں۔

ٹک ٹاک اور اس کی پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس اکثر والدین کی جانب سے اپنے بچوں کے اکاؤنٹس اور ڈیٹا ہٹانے کی درخواستوں کا احترام کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top