ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

گلگت بلتستان میں امن و مان کی صورتحال بگڑگئی ، فوج طلب کرنے کا فیصلہ

02 ستمبر, 2023 13:13

گلگت بلتستان میں امن و مان کی خراب صورتحال پر فوج طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گلگت بلتستان میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بڑے شہروں میں اسکاؤٹس، رینجرز اور ایف سی تعینات ہوگی۔

اجلاس میں امن و امان کے قیام کےلیے دفعہ144 نافذ کرنےکا بھی فیصلہ کیا گیا جب کہ انتظامیہ نے گلگت بلتستان میں غیرقانونی اجتماعات اور سڑکوں کی بندش پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے نفرت پھیلانے پر بھی سخت کارروائی ہوگی۔

 یہ پڑھیں : وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اپنی کابینہ کا اعلان کردیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top