ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اپنی کابینہ کا اعلان کردیا

18 جولائی, 2023 10:51

گلگت بلتستان کے نو منتخب وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان نے اپنی کابینہ کا اعلان کردیا۔

کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 14 رکنی کابینہ 4 سینیئر وزیر،8 وزراء اور 2 مشیروں پر مشتمل ہے، تمام 14 ارکان کو رات گئے قلمدان بھی تفویض کردیے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سینیئر وزیر سید امجد زیدی تعمیرات، سینیئر وزیر غلام محمد کو خوراک وسیاحت، سینیئر وزیر انجینیئر محمد اسماعیل کو خزانہ،سینیئر وزیر عبد الحمید کو بلدیات کے قلمدان دیے گئے ہیں۔

فتح اللہ خان ترقیات و منصوبہ بندی، سہیل عباس قانون و صحت، شمس الحق کو داخلہ، غلام شہزاد آغا تعلیم اور دلشاد بانو کو محکمہ سوشل ویلفیئر وترقی نسواں کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر خان گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب

مشتاق حسین کو پانی و بجلی اور حاجی رحمت خالق کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا قلمدان دیا گیا جبکہ حاجی شاہ بیگ جنگلات، جنگلی حیات و ماحولیات کے قلمدان کے ساتھ وزیراعلیٰ کے مشیر مقرر کیے گئے ہیں۔

ثریا زمان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے قلمدان کے ساتھ وزیراعلیٰ کی مشیرکی حیثیت سے کابینہ میں شامل ہیں۔

نئی کابینہ میں شامل وزراء آج گورنر ہاؤس میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نئی کابینہ اراکین سے ان کے عہدوں کا حلف لیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top