جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان میں میٹا مونیٹائزیشن کے اجراء کیلئے اسٹارز پروگرام لانچ

10 دسمبر, 2022 11:36

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پاکستان میں میٹا مونیٹائزیشن کے اجراء کے لیے اسٹارز پروگرام لانچ کردیا۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے سنگاپور میں فیس بک کے ہیڈ کوارٹرز میٹا کا دورہ کیا، اس دوران بلاول بھٹو نے صدر یعقوب اور وزیر خارجہ بالا کرشنن اور دیگر سے ملاقات بھی کی۔

اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹر پیغام خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں میٹا مونیٹائزیشن کے اجراء کے لیے اسٹارز پروگرام لانچ کر دیا اور اس اقدام سے نوجوان کاروباری افراد کی استعداد میں اضافہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: میٹا کو مالی بحران کا سامنا، ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کا امکان

بلاول بھٹو نے کہا کہ فیس بک پر پاکستانی تخلیق کار اپنے مواد سے پیسے کما سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انسٹاگرام اور فیس بک کی مالک کمپنی میٹا جلد پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گی جب کہ پاکستان میں مونی ٹائزیشن کے لیے “اسٹارز پروگرام” کا آغاز بھی کر دیا گیا۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ  “اسٹارز پروگرام” کے تحت جو بھی پاکستانی صارفین فیس بک پر اپنی تخلیقات ویڈیو کی صورت میں شیئر کریں گے اور دیکھنے والے انھیں جتنے اسٹارز دیں گے اس حساب سے ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے کو پیسے ملیں گے۔

بلاول بھٹو نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ پاکستانی نوجوان اس موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مثبت کاموں کے لیے استعمال کریں گے اور اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکیں گے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اس سہولت سے سب سے زیادہ فائدہ خواتین اُٹھاسکتی ہیں جو گھر بیٹھے اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکتی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ میٹا فیس بک کا دورہ کرنے اور اس خبر کا اشتراک کرنے پر بہت خوش ہوں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top