جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پلوامہ حملے کے بارے میں تازہ ترین انکشافات پاکستانی مؤقف کی حمایت ہیں: دفتر خارجہ

16 اپریل, 2023 16:58

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملے کے بارے میں تازہ ترین انکشافات پاکستانی مؤقف کی حمایت ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے بیان پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ستیہ پال ملک کے پلوامہ حملے کے بیان نے پاکستانی مؤقف کی تصدیق کی ہے، پلوامہ حملے کے بارے میں تازہ ترین انکشافات پاکستانی مؤقف کی حمایت ہیں۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق بھارت پاکستان پر دہشتگردی کے الزامات سے اپنے شرمناک بیانیے اور سیاسی ایجنڈے کو فروغ دیتا ہے، امید کرتے ہیں کہ عالمی برادری تازہ ترین انکشافات کا نوٹس لے گی، امید ہے کہ عالمی برادری پاکستان کے خلاف جھوٹ اور فریب پر مبنی بھارتی پروپیگنڈا مہم کا نوٹس لے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کو پلوامہ حملے کا علم تھا، مقصد انتخابات میں فائدہ لینا تھا : ستیہ پال ملک

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے بھارت کو تازہ ترین انکشافات میں اٹھائے گئے سوالات کا جواب دینا چاہیے، بھارت کو پلوامہ حملے کے بعد علاقائی امن متاثر کرنے والے اقدامات کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جائے، پاکستان بھارت کے جھوٹے اور اشتعال انگیز بیانیے کے خلاف مضبوطی اور ذمہ داری سے کام کرتا رہے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top