جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ملک بھر میں مہدی حسن کی 7ویں برسی منائی جا رہی ہے

13 جون, 2019 10:32

کراچی: شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کو اپنے مداحوں سے بچھڑے آج سات برس بیت گئے ہیں۔

مہدی حسن نے 1957 میں کراچی میں ریڈیو پاکستان سے اپنی گلوکاری کا آغاز کیا۔ 1962 میں ریلیز ہونے والی فلم فرنگی کی گلوں میں رنگ بھرے جیسی شہرہ آفاق غزل نے انہیں شہرت کی بلندی پر پہنچا دیا۔

مہدی حسن نے اپنی زندگی میں پچیس ہزار سے زائد فلمی گیت اور غزل گائیں۔ شہنشاہ غزل کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ ساری دنیا میں موجود ہیں۔ مہدی حسن کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی، تمغہ امتیازاور ہلال امتیازسے نوازا گیا۔

مہدی حسن طویل علالت کے بعد 13 جون 2012 کو کراچی میں 84 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ ان کے مقبول ترین گیت اورغزلیں برسوں ان کی یاد دلاتی رہیں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top