جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سری لنکا دارلحکومت کولمبو میں دہشت گردی، 200 سے زہد ہلاک،4 پاکستانی زخمی

21 اپریل, 2019 12:52

سری لنکا: دارلحکومت کولمبو میں ایسٹرکےموقع پر دہشت گردی کی بڑی واردات ہوئی ہے۔ گرجاگھروں اور ہوٹلوں میں دھماکوں سے 200 سے زہد افراد ہلاک اور500 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں،۔جن میں 4 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا دھماکوں سے گونج اٹھا، دہشت گردوں نے دارلحکومت کولمبو کو خون سے نہلا دیا، یکے بعد دیگرے ہونے والے دھماکے تین چرچوں اور تین ہوٹلوں سمیت 8 مقامات پر ہوئے۔ ایک دھماکہ کولمبو کے قریب ٹاؤن "نے گومبو” میں بھی ہوا۔

کوچھی کاڈے، کٹواپٹیا اور بٹی کالوا میں تین گرجا گھروں کو نشانہ بنایا گیا، کولمبو کے تین ہوٹل دی شینگریلا، سینامن گرانڈ اور کنگز بری بھی دھماکوں کی زد میں آئے۔ یہ دھماکے ایسٹر کی دعائیہ تقریبات کے دوران ہوئے ۔ جن میں کئی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور ہلاکتوں میں اضافےکاخدشہ بھی ظاہرکیاجارہاہے۔

اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔ ملک بھرمیں سوشل میڈیاپروقتی پابندی لگادی گئی۔ جبکہ ملک بھرمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہیں۔ سری لنکامیں سیریل دھماکوں میں پینتیس کےقریب غیرملکی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

جبکہ سری لنکا دھماکوں میں 4 پاکستانیوں کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جس میں 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں ۔

اس واقعے کے بعد سری لنکن صدر نے ملک میں 2 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ دارالحکومت کولمبو میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ۔جبکہ امریکا،برطانیہ،فرانس،پاکستان سمیت دنیا بھرسےسیریل بم دھماکوں کی پرزورالفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔





Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top