جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

لاہور : پولیس اہلکار قتل کیس، ملزم کی ضمانت خارج ہونے کے بعد فرار کی کوشش

05 جولائی, 2022 11:43

لاہور : پولیس اہلکار کو قتل کرنے والے ملزم کی ضمانت خارج ہونے کے بعد فرار کی کوشش ناکام ہوگئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں پولیس اہلکار کو قتل کرنے کے کیس میں ملزم کی عبوری ضمانت کی سماعت ہوئی۔ جسٹس عالیہ نیلم نے ملزم کی ضمانت خارج کردی، جس کے بعد ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : لوٹنے کی کوشش ناکام، گشت پر مامور پولیس اہلکاروں سے مقابلہ، ایک ملزم ہلاک

اس موقع پر موجود مدعی پارٹی اور پولیس اہلکاروں نے ملزم عمیر کے بھاگنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزم پر ڈولفن اہلکار عثمان کو گولیاں مار کر قتل کرنے کا الزام عائد ہے، جس کے خلاف تھانہ راوی روڈ میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top