جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

لاہور : تیز رفتار ٹرک نے دو نوجوان لڑکیوں کی جان لے لی

25 نومبر, 2022 13:08

لاہور : ٹرک کے ڈرائیور کی غفلت اور جلد بازی نے دو نوجوان لڑکیوں کو موت کا شکار بنا کر خاندان کو غم زدہ کردیا۔

مانگا منڈی رائیونڈ روڈ پر ٹرک اور رکشے کے درمیان جان لیوا حادثہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو لڑکیاں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں، جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : شراب لائسنس کیس : نیب نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت خارج کرنے کی استدعا کردی

ریسکیو ادارے نے لاشیں مردہ اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ نوجوان لڑکیوں کی شناخت 18 سالہ راشدہ اور 19 سالہ آمنہ اور زخمیوں کی شناخت 45 سالہ نسرین، 18 سالہ شازیہ اور 22 سالہ سویرہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی تلاش کے لیئے پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top