جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

وزیر اعلیٰ پنجاب کی یوم عاشور پر بہترین سکیورٹی انتظامات کرنے پر انتظامیہ کو شاباش

10 اگست, 2022 11:50

لاہور : چوہدری پرویز الہٰی نے پنجاب کے ہر شہر میں بہترین سکیورٹی انتظامات کرنے پر تمام متعلقہ افراد کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے یوم عاشور پر سیکیورٹی اور امن عامہ کیلئے بہترین انتظامات پر سیاسی و انتظامی ٹیم کو شاباش دی، بہترین انتظامات پر کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کی کارکردگی کی تعریف اور سکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔

یہ بھی پڑھیں : چوہدری پرویز الہٰی کی نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ جلد مکمل کرنے کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مل کر یوم عاشور پر امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھا۔ پنجاب کے ہر شہر میں بہترین سکیورٹی انتظامات کئے گئے۔ پوری ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور پر دن رات محنت کر کے عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا۔ صوبائی اداروں اور محکموں کے ساتھ متعلقہ ایجنسیوں کی کوآرڈینیشن بہترین رہی۔ مربوط انداز میں پر امن کو یقینی بنایا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top