جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس پہلی بار 81 ہزار کی سطح عبور کر گیا

09 جولائی, 2024 11:34

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کو کاروبار کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 تاریخ میں پہلی بار 81 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

صبح 11 بج کر 10 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 492.54 پوائنٹس یا 0.61 فیصد اضافے کے ساتھ 81,058.74 پر منڈلا رہا تھا۔

آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کیمیکل، کمرشل بینکوں، کھاد، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں اور او ایم سیز سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔

او جی ڈی سی، پی پی ایل، ایچ بی ایل، ایم سی بی، ایم ای بی ایل اور این بی پی سمیت انڈیکس ہیوی اسٹاکس کا کاروبار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے اچھی خبر سنادی

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایکس میں آتشزدگی کے واقعے کے باعث پیدا ہونے والے تعطل کے باوجود تیزی برقرار رہی۔

تقریباً دو گھنٹے تک کاروبار تعطل رہنے کے باوجود بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 80,566.21 کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top