جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کوہاٹ: دہشتگردوں کا حملہ،3پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید

10 جنوری, 2024 09:13

کوہاٹ: انڈس ہائی وے پر لاچی ٹول پلازہ اورچیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 3پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہو گئے ہیں۔
واقعے کی اطلاع پر پولیس اور فوج کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
دہشتگرد حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں میں لائس ہیڈ کانسٹیبل امجد، لائس ہیڈ کانسٹیبل جنید اور کانسٹیبل وقار شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق حملے میں لکی مروت کا رہائشی ایک عام شہری نور محمد بھی شہید ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بنوں میں بھی انسداد پولیو ٹیم پر حملے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

یہ پڑھیں:ہاتھیوں کا اسکول پر حملہ، عمارت کو تہس نہس کردیا

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top