جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کنگ چارلس نے برطانیہ کی بادشاہت کا منصب سنبھال لیا

10 ستمبر, 2022 16:24

لندن: کنگ چارلس سوئم نے باقاعدہ طور پر برطانیہ کی بادشاہت کا منصب سنبھال لیا۔

سینٹ جیمز پیلس میں کنگ چارلس سوئم کی منصب سنبھالنے کی تقریب ہوئی، ایکسیشن کونسل نے کنگ چارلس کی بادشاہت کا باقاعدہ اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملکہ برطانیہ کے سب سے بڑے بیٹے چارلس بادشاہ بن گئے

اس موقع پر کنگ چارلس سوئم نے چرچ آف اسکاٹ لینڈ کی روایات کی پاسداری کے عزم کا اظہار کیا۔

تقریب میں کنگ چارلس کی اہلیہ کوئن کنسورٹ کمیلا پارکر اور کنگ چارلس کے بڑے بیٹے اور ولی عہد شہزادہ ولیم بھی شریک ہوئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top