جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کم جونگ کی بہن کی جانب سے جنوبی کوریا کو جوہری حملے کی دھمکی

05 اپریل, 2022 14:52

پیانگ یانگ : کم جونگ اُن کی بااثر بہن نے جنوبی کوریا کو دھمکی دی کہ اگر اس نے حملہ کرنے کی کوشش کی تو وہ جوہری حملہ کرے گا۔

کم جونگ اُن کی بہن کم یو جونگ نے کہا کہ اگر جنوبی کوریا ہمارے ساتھ فوجی تصادم کا انتخاب کرتا ہے، تو ہماری جوہری جنگی قوت کو لازمی طور پر اپنا فرض ادا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی کوریا کا عفریت میزائل کا تجربہ جھوٹا قرار

ان کا کہنا تھا کہ اگر صورتحال اس مرحلے پر پہنچ گئی تو شمالی کوریا اپنا خوفناک حملہ کرنے کے لیے تیار ہوگا۔ جنوبی کوریا کی فوج کو مکمل تباہی اور بربادی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کم یو جونگ کو ایک خاص درجہ دیا گیا ہے۔ وہ اکثر اپنے بھائی کے قریب سرکاری میڈیا میں دکھائی جاتی ہیں اور حالیہ برسوں میں اس نے جنوبی کوریا اور امریکہ کے خلاف شمالی کوریا کی دباؤ مہم کی قیادت کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top